پابندی عائد

مردان میں سیاسی اجتماعات‘ جلسے جلوس اور ریلیوں پر پابندی عائد

ویب ڈیسک :پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے اور صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں مردان میں سیاسی اجتماعات ‘جلسے جلوسوں اورریلیوں پر باپندی عائد کردی گئی ۔
ضلعی انتظامیہ مردان کی جانب سے پیشگی اجازت نامہ لازمی قراردیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔
اعلامیہ کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر سیاسی اجتماعات‘ جلسے جلوسوں رریلیوں پر مکمل طورپر پابندی ہوگی ۔
خلاف ورزی پر مروجہ قوانین کے تحت قانونی کارروائی عل میں لائی جائے گی ۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی ٹینکوں پر حماس کے ڈرون حملے، ویڈیو وائرل