پشاور، معمولی بارش سے 215 فیڈر ٹرپ، 5 اضلاع میں بجلی بند

ویب ڈیسک: معمولی بارش سے صوبے کے مختلف اضلاع بشمول پشاور میں 215 فیڈر ٹرپ کر گئے۔ بارش کے باعث بجلی کی سپلائی بھی معطل ہوگئی اور رہائشی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔
پشاورکے مختلف علاقوں میں تقریبا 16گھنٹے کے طویل تعطل کے بعد صارفین کو بجلی کی سپلائی بحال کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اتوار کے روز صوبے کے مختلف اضلاع میں تیز ہواﺅں کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی جس سے گزشتہ رات پشاور، مردان، سوات، صوابی اور ایبٹ آباد میں صارفین کو بجلی کی ترسیل معطل ہوگئی اور سپلائی میں خلل پڑا۔
پیسکو ذرائع کے مطابق مذکورہ اضلاع میں بارش کے باعث 215 فیڈر ٹرپ کر گئے، بجلی بندش کے باعث عوام کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا.
بارش کے باعث فیڈرز میں‌ فنی خرابی پیدا ہوئی جس میں 110 سے زائد فیڈرز پر بجلی پہلے مرحلے میں بحال کی گئی اور باقی فیڈرز پر فنی خرابی دور کرنے کیلئے دن بھر ٹیمیں مصروف رہیں۔
اس دوران 14 گھنٹے سے زائد وقت بجلی کا بریک ڈاﺅن رہا جس سے رہائشی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
یاد رہے کہ معمولی بارش سے صوبے کے مختلف اضلاع بشمول پشاور میں 215 فیڈرز کو ٹرپ کر گئے۔ اس سے عوام کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ودیگرشہداء کی نمازجنازہ آج اداکی جائیگی