اسلامی نظریاتی کونسل

دوران احتجاج املاک کو نقصان پہنچانا جائز نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل

ویب ڈیسک: اسلامی نظریاتی کونسل کے اعلامئے کے مطابق دوران احتجاج نجی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا جائز نہیں۔
اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔
اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ دوران احتجاج لوگوں کو تکلیف اور اذیت پہنچانا جائز نہیں، نجی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا جائز نہیں، مسلمان کی جان، مال اور عزت و آبرو اللہ کے ہاں اس کے گھر خانہ کعبہ سے بھی بڑھ کر ہے۔
اعلامئے کے مطابق کچھ عناصر کے مسلح اقدامات متفقہ فتوے، اعلامئے پیغامِ پاکستان کے خلاف ہیں، مسلح اقدام صرف ریاست کا استحقاق ہے اور خودکش حملے شریعت کے منافی ہیں۔
اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان، مال اور عزت وآبروکی حفاظت کی جائے، روٹی، کپڑا، مکان کی عزت، سہولت سے سستے داموں فراہمی یقینی بنائی جائے، عوام کے حقوق دینے میں ناکام حکومت دنیاوی، اُخروی اعتبار سے مجرم تصور ہوگی۔

مزید پڑھیں:  ترک صدر کا رواں ماہ کے آخر میں دورہ پاکستان کا امکان