بچے کو بوسہ

کیپٹن (ر)صفدر کا پی ٹی آئی جھنڈا اُٹھائے بچے کو بوسہ، ویڈیو کلپ وائرل

ویب ڈیسک: کیپٹن صفدر کا پی ٹی آئی کے جھنڈے اُٹھائے بچے کو بوسہ دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
ایکس اکاؤنٹ پر کیپٹن (ر) صفدر نے ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کارکنوں اور سیکورٹی کے ہمراہ کہیں جا رہے ہیں، اس موقع پر انہوں نے پی ٹی آئی کے جھنڈے اُٹھائے ہوئے بچے کو بوسہ دے دیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر بچے کو دیکھتے ہی اس کی جانب آئے اوراس سے گلے ملے، سر پر ہاتھ پھیرا اور اسے بوسہ بھی دیا،
انہوں نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ یہ بچے بھی تو ہمارے ہیں۔
ان کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا پر ردعمل بھی سامنے آ رہا ہے، ایک صارف نے طنزاً لکھا کہ آج زندگی میں پہلی بار کسی نون لیگ کے بندے کو ایک اچھا کام کرتے دیکھا ہے۔
ایک اور صارف نے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن صاحب آپ نے دل جیت لیا ہے، کاش آپ کی پارٹی کے باقی لوگ بھی اس چیز کو سمجھ سکتے کہ عوامی رائے کا احترام کرنا چاہئے۔

مزید پڑھیں:  دبئی پراپرٹی لیکس میں حزب اللہ اور اسلامی پاسداران انقلاب کا نام بھی شامل