مقبوضہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر، سات دہائیوں میں ڈھائی لاکھ کشمیری شہید

ویب ڈیسک: مقبوضہ کشمیر میں سات دہائیوں میں ڈھائی لاکھ کشمیری شہید ہوئے۔
سات دہائیوں سے زائد عرصے سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔
ہندوستانی افواج اب تک مقبوضہ کشمیر میں ڈھائی لاکھ کشمیریوں کو شہید کر چکی ہے، 1 لاکھ سے زائد بچے یتیم جبکہ 11 ہزار سے زائد خواتین زیادتی کا شکار ہوئیں۔
مقبوضہ کشمیر میں اب تک 16 لاکھ کشمیری گرفتار جبکہ 11 سو سے زائد املاک نذرِ آتش کی جا چکی ہیں، 2019 سے مقبوضہ کشمیر میں اب تک انٹرنیٹ کی طویل ترین بندش جاری ہے۔
یاد رہے کہ بھارت نے اکتوبر 1947 کو کشمیری عوام کی مرضی کے برعکس اور آزادی ایکٹ کی مکمل خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں وکشمیر پر زبردستی قبضہ کر لیا،
کشمیری عوام کے حقوق پر غاصبانہ قبضے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں لے جایا گیا،
اقوام متحدہ اب تک مسئلہ کشمیر پر 5 قراردادیں منظور کر چکی ہے، مگر ایک پر بھی عملدرآمد نہ ہو سکا،
5 اگست 2019 کو مودی سرکار نے آرٹیکل 370 کی تنسیخ کرتے ہوئے کشمیری عوام کی خصوصی حیثیت ختم کر دی۔
مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیریوں کے جذبہ حریت کو ختم کرنے میں ناکام رہا ہے، ہمیں اقوام متحدہ سے فوری قرارداد پیش کرنی چاہئے تاکہ آبادی کی تبدیلی کو روک کر نئی مردم شماری کروائی جائے۔

مزید پڑھیں:  بنوں، کلاس فور کو ڈیوٹی پر حاضر کرنا ہیڈ ماسٹر کو مہنگا پڑ گیا