شیخ رشید کی ضمانت منظور

9 مئی کیس میں شیخ رشید کی ضمانت منظور، اڈیالہ جیل سے رہا

ویب ڈیسک : راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں شیخ رشید کی ضمانت منظور کرلی ۔
عدالت کی جانب سے ضمانت منظوری کے بعد سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا ۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کیخلاف 9 مئی کے حوالے سے کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی اور سماعت شروع ہوتے ہی وقفہ کر دیا گیا، وقفے کے بعد دوبارہ سابق وزیر داخلہ کی درخواست ضمانت پر سماعت شروع ہوئی۔
دوربارہ سماعت شروع ہونے کے بعد بھی پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت میں کوئی پیش نہیں ہوا جبکہ شیخ رشید احمد کے وکلاء سردار عبدالرازق خان اور سردار شہباز عدالت میں پیش ہوئے۔
بعدازاں عدالت نے شیخ رشید کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی اور پولیس کو ضمانتی مچلکے داخل کرانے پر شیخ رشید کو اڈیالہ جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں برازیلین سیاح سے موبائل فون چھین لیا گیا ،مقدمہ درج