محسن داوڑ زخمی

شمالی وزیرستان میں فائرنگ ،سابق رکن اسمبلی محسن داوڑ زخمی

ویب ڈیسک :شمالی وزیرستان میں فائرنگ سے سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ زخمی ہو گئے۔
پولیس کی جانب سے محسن داوڑ کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے ‘فائرنگ سے ان کے دیگر ساتھ بھی زخمی ہو گئے ہیں ۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ محسن داوڑ کے حامی میران شاہ میں احتجاج کر رہے تھے۔
مظاہرین کا کہنا تھا شمالی وزیرستان میں انتخابی نتائج میں تاخیر پر احتجاج کیا جا رہا تھا، پولیس نے فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی۔
محسن داوڑ کو میرانشاہ ہسپتال منتقل کر دیاگیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے ۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت :محکمہ تعلیم کے سپرنٹنڈنٹ کو ساتھی سمیت اغواکرلیا گیا