وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے منصب پر پی ٹی آئِی دھڑے بندی کا شکار

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے منصب پر پی ٹی آئِی دھڑے بندی کا شکار ہو گئی۔ اس حوالے سے کئی رہنما متحرک ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اپنے بھائی عاقب اللہ کو جبکہ علی امین گنڈا پور بھی وزیر اعلٰی بننے کے لیے کوشاں ہیں۔
دوسری طرف عاطف خان اپنے گروپ سے وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا کی نامزدگی کے خواہاں ہیں تاہم انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا ہے کہ بانی چیئرمین خود وزیر اعلی نامزد کریں گے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے منصب کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنماء بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ اس اہم سیٹ کیلئَے مختلف نام زیر غور ہیں۔

مزید پڑھیں:  مالاکنڈ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق