بشریٰ بی بی

بشریٰ بی بی کی بنی گالہ منتقلی کےخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

ویب ڈیسک :پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل سے بنی گالہ سب جیل منتقلی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کل درخواست پر سماعت کریں گے۔
درخواست میں بنی گالہ کو سب جیل قرار دینے کا انتظامیہ کا 31 جنوری کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کسی بھی عام قیدی کی طرح سزا اڈیالہ جیل میں کاٹنا چاہتی ہوں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ تمام شہری قانون کی نظر میں برابر ہیں، دوسرے سیاسی ورکرز جیلوں میں عام قیدیوں کے ساتھ ہیں، بنی گالہ سب جیل میں منتقلی مساوی حقوق کے منافی ہے۔
بشریٰ بی بی نے کہا کہ 31 جنوری کو صبح دس بجے سے لیکر رات نوبجے تک مجھے اڈیالہ جیل میں انتظار کروانے کے بعد سب جیل میں منتقل کیا گیا، پوچھنے پر مجھے بتایا گیا بنی گالہ رہائش کو سب جیل قرار دے دیا گیا، چیف کمشنر آفس اسلام آباد کا 31 جنوری کا نوٹیفیکشن کالعدم قرار دیا جائے-

مزید پڑھیں:  حماس اور حزب اللہ کے حملوں میں کئی اسرائیلی فوجی ہلاک ، ٹینک بھی تباہ