جمرود، چادر و چار دیواری پامالی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک: ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں گھر پر چھاپہ کے دوران چادر و چار دیواری پامالی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس دوران باڑہ بازار خیبر چوک میں ہزاروں افراد احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئے۔
مظاہرین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ امن قائم کرنے والے اداروں نے باڑہ میں گھر پر چھاپہ مارکر ایک ڈرائیور کو گرفتار جبکہ ان کی ماں پر تشدد کیا۔
ذرائع کے مطابق ہزاروں افراد نے امن قائم کرنے والے اداروں کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور واقعے میں ملوث اہلکاروں کا قرار واقعی سزا دلانے کا مطالبہ کیا۔
یاد رہے کہ ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں گھر پر چھاپہ کے دوران چادر و چار دیواری پامالی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ٹانک، سرکاری سکولوں میں بجلی اور پانی ناپید، طلبہ مشکلات کا شکار