چیف جسٹس کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والا گرفتار

ویب ڈیسک: چیف جسٹس کے خلاف سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز مہم چلانے والا گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ راولپنڈی کا رہائشی عبدالواسع نامی شخص نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ’ایکس‘ پر چیف جسٹس کو دھمکیاں دیں اور ان کی کردار کشی کی۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فوری کارروئی کی بدولت چیف جسٹس کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے والا گرفتار ر لیا گیا . یاد رہے کہ مہم چلانے والا عبدالواسع نامی شخص راولپنڈی کا رہائشی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف سوشل میڈیا مہم میں شامل دیگر لوگوں کی شناخت کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  عید الاضحٰی پر سیکورٹی و صفائی ستھرائی پلانز پرعملدرآمدیقینی بنایاجائے،علی امین گنڈاپور