عدت نکاح کیس

عدت نکاح کیس فیصلے کے خلاف عدالت میں اپیل دائر

ویب ڈیسک :بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے عدت نکاح کیس فیصلے کے خلاف عدالت میں اپیل دائر کردی ہے ۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بشریٰ بی بی کے وکیل خالد یوسف چودھری ایڈووکیٹ نے سزا کے خلاف اپیل دائر کی ، بیرسٹر سلمان صفدر، سلمان اکرم راجہ، خالد یوسف چودھری اور عثمان ریاض گل پیروی کریں گے۔
اپیل میں وفاق اور خاور فرید مانیکا کو فریق بنایاگیا ہے ، اپیل میں مو¿قف اختیار کیاگیا ہے کہ طلاق اپریل2017 میں ہوئی اور اگست2017 میں والدہ کے گھر منتقل ہوگئی تھی، طلاق کے6 سال بعد درخواست دی گئی، تین مرتبہ طلاق دینے کے بعد حق رجوع نہیں بنتا، عدالت نے دائرہ اختیار نہ ہونے کے باوجود سماعت کی اور سزا سنائی۔
اپیل میں کہا گیا کہ عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ غیر قانونی، غیر اسلامی، غیر شرعی اور انصاف کے برخلاف ہے، اپیل میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدت میں نکاح کیس ٹرائل کورٹ کا تین فروری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

مزید پڑھیں:  ججز تعیناتی :لاہور ہائیکورٹ کا وزیراعلیٰ پنجاب کو بلانے کا عندیہ