ایازصادق

ن لیگ نے ایازصادق کو سپیکر قومی اسمبلی کا امیدوار نامزد کردیا

ویب ڈیسک: مسلم لیگ (ن) نے پارٹی کی جانب سے ایاز صادق کو قومی اسمبلی کا اسپیکر نامزد کردیا۔
مسلم لیگ (ن) کی قومی اسمبلی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں شہباز شریف اور نواز شریف نے شرکت کی
اجلاس سے خطاب میں نواز شریف کا کہنا تھاکہ شہبازشریف کو بطور وزیراعظم اور ایازصادق کو بطور اسپیکر نامزد کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے ایاز صادق ایک بہترین اسپیکر کے طور پر ابھریں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ اقلیتی بھائیوں اور بہنوں کو بھی مبارکباد دیتا ہوں، آزاد امیدوار جنہوں نے ن لیگ کو جوائن کیا انکو ویلکم کرتا ہوں، سب کو ویلکم کرتا ہوں‘خواتین بڑی تعداد میں آئی ہیں ان کو مبارکباد دیتا ہوں۔

مزید پڑھیں:  سعودی عرب :رواں سال حاجیوں کیلئے اہم شرط عائد