چمکنی میں فائرنگ

چمکنی میں فائرنگ کرکے ریسکیو 1122کے ڈرائیور کوقتل کردیا گیا

ویب ڈیسک :پشاور کے علاقہ چمکنی بازار میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ریسکیو 1122کے ڈرائیور کو قتل کردیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق گولی لگنے سے محکمہ صحت کا ڈرائیور عدنان حسین موقع پر جان کی بازی ہار گیا جبکہ ایک راہگیر بھی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوگیا ۔
ریسکیو1122 اہلکاروں نے شہید اہلکار کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔
فائرنگ سے راہگیر کو پاؤں پر گولی لگی جس کا علاج معالجہ جاری ہے اور حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزید پڑھیں:  دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان