خیبر پولیس

خیبر پولیس کے ایس ایچ او سمیت 6 اہلکاربرخاست

ویب ڈیسک: خیبر پولیس کے ایس ایچ او سمیت 6 اہلکاروں کو منشیات فروشوں کے ساتھ روابط پر نوکری سے برخاست کردیا گیا ۔
ڈی پی او خیبر کے مطابق منشیات فروشوں کے ساتھ روابط،مال مقدمہ میں تبدیلی و خرد برد پر اہلکاروں کو برخاست کیا گیا ہے ۔
برخاست کئے جانے والوں میں سابقہ ایس ایچ او شمشاد خان،ایڈیشنل ایس ایچ او خالد خان،محرر اختر حسین،پولیس اہلکار عزیز خان،اسلام شاہ و شاہ زیب خان شامل ہیں ۔
ڈی ی او خیبر نے مزید بتایا کہ پولیس اہلکاروں کی پروفائلینگ بھی جاری ہے‘ٹھوس ثبوتوں کی بنیادی پر انکوائری تشکیل دی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کے جو اہلکار بھی منشیات اسمگلنگ و سہولت کاری میں ملوث ہوگا انہیں نشان عبرت بنایا جائے گا،محکمہ پولیس خیبر میں خود احتسابی کا عمل اسی طرح جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:  چیمپئنز ٹرافی: بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے پر غور