شیڈول جاری

سینیٹ کی 6 خالی نشستوں پر انتخابات کیلئے شیڈول جاری

ویب ڈیسک:الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے نے سینیٹ کی 6 خالی جنرل نشستوں پر انتخابات کے لئے شیڈول جاری کردیاگیا۔
شیڈول کے مطابق سینیٹ کے ضمنی انتخابات کیلئے اسلام آباد کی ایک، سندھ کی 2 اور بلوچستان کی 3 خالی نشستوں پر پولنگ 14 مارچ کو ہوگی ، اس سلسلے میں کاغذات نامزدگی3 مارچ تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
ضمنی انتخابات کیلئے سکروٹنی 5مارچ کو ہوگی، امیدوار 10مارچ تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔
سینیٹ کے ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ14مارچ کو صبح نو سے شام چار بجے تک ہوگی۔

مزید پڑھیں:  رستم، عارضی تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع، کئی تھڑے مسمار