کئی اشیاءمہنگی

آلو، انڈے، گوشت اور دال مونگ سمیت کئی اشیاء مہنگی

ویب ڈیسک: فروری کے آخری ہفتے مہنگائی کی شرح میں 1.27 فیصد اضافہ، آلو، انڈے، لہسن، گوشت اور دال مونگ سمیت کئی اشیاء مہنگی ہوئیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 14 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 12 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران آلو، انڈے، لہسن، بیف اور دال مونگ سمیت کئی اشیاء مہنگی ہوئیں جن میں گیس کی قیمتوں میں 15.52 فیصد، پیاز کی قیمتوں میں 2.87 فیصد، انڈے کی قیمتوں میں 1.32 فیصد، آلو کی قیمتوں میں 0.68 فیصد، دال مونگ کی قیمت میں 0.27 فیصد، بیف کی قیمت میں 0.32 فیصد اضافہ ہوا۔
ٹماٹر کی قیمتوں میں 11.48 فیصد، دال ماش کی قیمتوں میں 0.97 فیصد، ایل پی جی کی قیمتوں میں 0.85 فیصد، کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 0.44 فیصد، سادہ روٹی کی قیمتوں میں 0.35 فیصد، گڑ کی قیمت میں 0.33 فیصد، ویجیٹیبل گھی کی قیمتوں میں 0.22 فیصد اور دال مسور کی قیمتوں میں 0.21 فیصد کمی واقع ہوئی۔
اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 27.35 فیصد، 17 ہزار 733 روپے سے 22 ہزار 888 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 31.53 فیصد، 22 ہزار 889 روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 38.07 فیصد، 29 ہزار 518 روپے سے 44 ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 34.68 فیصد رہی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کو ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کی میزبانی مل گئی