ڈاکٹر یاسمین راشد

9 مئی جلاﺅ گھیراﺅ کیس: ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت منظور

ویب ڈیسک: لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو گلبرگ میں جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں تحریک انصاف کی رہنماء ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت 5 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کی، انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت پر فیصلہ سنایا۔
یاد رہے کہ تھانہ گلبرگ پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے-

مزید پڑھیں:  طارق بشیر چیمہ نے زرتاج گل سے معافی مانگ لی