ہسپتالوں میں کتوں اورسانپ کے کاٹنے کا علاج ندارد

ویب ڈیسک: خیبرپختونخواکے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں کتوں اورسانپ کے کاٹنے سے بچاو کی ویکسین ناپید ہوگئی ہے۔
اس کے نتیجے میں روزانہ درجنوں افراد بغیرعلاج معالجہ واپس کردیئے جاتے ہیں اور ہسپتالوں میں ویکسین نہ ہونے کے باعث شہریوں کوشدید مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے۔
محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع کے سرکاری ہسپتالوں میں کتوں اورسانپ وغیرہ کے کاٹنے سے متاثرہ بچوں کی جانیں بچانے کیلئے کسی قسم کی ویکسین موجود نہیں۔
اس وجہ سے ہسپتالوں میں روزانہ درجنوں کیس رپورٹ ہورہے ہیں جن میں کتے اور سانپ سمیت دوسرے جانوروں کے کاٹنے کی شکایات عام ہیں لیکن ہسپتالوں میں مالی بدحالی کے پیش نظر نہ صرف اینٹی ربیز اور ویکسین موجود نہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان ایشین والی بال کا چمپئن بن گیا