کوہاٹ یونیورسٹی ملازمین تنخواہوں میں کٹوتی پر سراپا احتجاج

ویب ڈیسک: کوہاٹ یونیورسٹی کے ڈیلی ویجیز ملازمین تنخواہوں میں کٹوتی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ ڈیلی ویجیز ملازمین کی جانب سے وائس چانسلر کے دفتر کے سامنے دھرنا دیا گیا۔
ڈیلی ویجیز ملازمین کا احتجاجی دھرنا کے دوران کہنا تھا کہ حکومت کے اعلامیے کے باوجود فی ملازم 8 سے 10 ہزار روپے کٹوتی کی گئی ہے۔
کوہاٹ یونیورسٹی کے ملازمین نے الزام لگایا کہ قائم مقام وائس چانسلر کے احکامات کے باوجود ڈائریکٹر فنانس مکمل تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کر رہے۔
ڈیلی ویجیز ملازمین نے کہا کہ 16 سال تک تنخواہوں سے کوئی کٹوتی نہیں ہوئی اب کس قانون کے تحت کٹوتی کی گئی ہے۔
ڈائریکٹر فنانس کسٹ نے اس حوالے سے بتایا کہ ڈیلی ویجیز ملازمین جتنے دن ڈیوٹی کرتے ہیں ان کو انہی دنوں کی تنخواہ دی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:  بالاکوٹ، لینڈ سلائِیڈنگ کے باعث شاہراہ کاغان بند