احتجاجی مظاہرہ

صوابی: محمود خان اچکزئی کے گھر چھاپے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے قائد اور صدارتی امیدوار محمود خان اچکزائی کے گھر پر پولیس چھاپے کے خلاف صوابی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔
پی ایم اے پی کے کارکنوں نے چھاپے کے خلاف بس اسٹینڈ سے امن چوک تک ریلی نکالی اور ملوث پولیس افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ۔
اس موقع پر ضلعی صدر صوابی نے کہا کہ محمود خان نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر قوم کی بھرپور نمائندگی کی ہے پارلیمنٹ میں ریاست کے خلاف بولنے پر گھر کا محاصرہ کیا گیا۔
عام انتخابات میں جس انداز سے دھاندلی ہوئی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی ،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے ہمیشہ پارلیمنٹ کی بالادستی اور ملکی سیاست میں مداخلت کے خاتمے کی بات کی ہے ۔
مقررین کا کہنا تھا کہ سیاست میں مداخلت برداشت نہیں کرینگے ‘محمود خان کی حفاظت کارکن اپنے خون سے کرینگے اور غیر قانونی غیر آئینی اقدامات کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ کاغان بند ،سیاح پھنس گئے