پیش امام جاں بحق

جمرود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پیش امام جاں بحق

ویب ڈیسک:جمرود میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پیش امام جاں بحق ہو گیا ۔
پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ باڑہ برقمرخیل کے علاقہ پکہ تاڑہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے مقامی مسجد کے امام نور زمین ولد خطاب برقمر خیل کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید پڑھیں:  جبالیہ کیمپ میں اسرائیلی ٹینک داخل، مزید 45 فلسطینی شہید