لکی مروت، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن، 4 مطلوب اشتہاری گرفتار

ویب ڈیسک: ضلع لکی مروت کے علاقے شہباز خیل سرکل میں میں پولیس نے اشتہاری مجرموں، منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا۔
اس آپریشن میں سنگین مقدمات میں 4 مطلوب اشتہاری، ایک منشیات فروش سمیت 6 مشتبہ افراد گرفتار کر لئَے گئے۔
ڈی پی او طارق حبیب کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے تین پستول، ایک بندوق، 200 کارتوس اور 511 گرام آئس برآمد کر لی گئی۔
یاد رہے کہ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری،ایلیٹ فورس اور لیڈی پولیس نے حصہ لیا۔

مزید پڑھیں:  نان فائلرز پراضافی ودہولڈنگ ٹیکس لگانے پر غور