نان فائلرز

نان فائلرز پراضافی ودہولڈنگ ٹیکس لگانے پر غور

ویب ڈیسک: ملک میں نان فائلرز پر اضافی ودہولڈنگ ٹیکس کے ساتھ قانونی کارروائی پر غور شروع کردیاگیا ۔
حکومت کی جانب سے ایف بی آر کو نان فائلرز کے خلاف پلان بی پر عملدرآمد کے لیے گرین سگنل دے دیا گیا ۔
نان فائلرز پر اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کے ساتھ ساتھ سمز بلاک کرنے کے آرڈر پر عمل درآمد نہ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق نان فائلرز کے خلاف 15 مئی کے بعد ایکشن لیا جائے گا، جس کے تحت اگر نان فائلرز کی سم بند نہ ہوئی تو اضافی ودہولڈنگ ٹیکس لانے اور نان فائلرز کی سم پر 2.5 فیصد اضافی ٹیکس لگانے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ نان فائلرز کے ہر مرتبہ لوڈ کرانے پر اضافی ٹیکس، موبائل اور ڈیٹا لوڈ پر بھی اضافی ٹیکس لانے پر غور کیا جارہا ہے۔ نان فائلرز کی سمز بند کروانے کا ڈیٹا پی ٹی اے کے سپرد کردیا گیا ہے اور 15 مئی تک نان فائلرز کی سمزبند نہ کی گئیں تو ایف بی آر کمپنیوں کے خلاف کارروائی پرغور کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 10 دن سے زائد گزرنے کے باوجود ٹیلی کام کمپنیوں نے سمز بند کرنے کے احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا، جس حوالے سے قانونی ٹیم سے مشاورت کی جائے گی اور ٹیلی کام کمپنیوں کے خلاف عدالت میں درخواست دائرکی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کو رہائی دے دینی چاہئے،مشاہد حسین سید