رینٹل پاور پراجیکٹ ریفرنس، 29 اپریل کو دلائل طلب

ویب ڈیسک: سابق سپیکر قومی اسمبلی اور رہنما پیپلز پارٹی راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور پراجیکٹ کے ریفرنس پر احتساب عدالت نے 29 اپریل کو دلائل طلب کر لئے۔
ذرائع کےمطابق احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے رینٹل پاور پراجیکٹ ریفرنس کی سماعت کی۔ اس دوران پراسیکیوٹر خواجہ منظور لون کا کہنا تھا کہ رینٹل پاور پراجیکٹ کے ایک ریفرنس میں 4 گواہان کے بیانات قلمبند ہوئے ہیں۔
اس پر احتساب عدالت کے جج نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پر جن گواہان کے بیانات قلمبند ہو چکے ہیں ان پر جرح کریں۔
بعد ازاں عدالت نے سماعت 29 اپریل تک ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، سیاحتی مقام ناران سیاحوں کیلئے 6 ماہ بعد کھول دیا گیا