کمائی کے باوجود 16 مسافر ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ

ویب ڈیسک: پاکستان ریلوے کی جانب سے کمائی کےباوجود 16 مسافر ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ کر لیا گیاہے۔ اس حوالے سے ٹینڈر بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ بِڈنگ کے بعد یہ مرحلہ مکمل کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق جن مسافر ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے ان کے بارے میں کہا گیاہے کہ وہ ٹرینیں سالانہ 12 ارب 60 کروڑ روپے سے زائد کا ریونیو دیتی ہیں۔
ریلوے ذرائع کے مطابق ان ٹرینوں میں شالیمار، کراچی ایکسپریس ، بولان ایکسپریس ، تھل ایکسپریس ، سرسید ایکسپریس، موسی پاک لاثانی،سکھر کوہاٹ میل ایکسپریس، نارووال پیسنجر، جنڈ پیسنجر، شاہین پسنجر، اٹک اور چمن شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت :محکمہ تعلیم کے سپرنٹنڈنٹ کو ساتھی سمیت اغواکرلیا گیا