سینیٹ انتخابات

سینیٹ انتخابات کے لئے ریٹرننگ افسران کا تقرر

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سینیٹ انتخابات کے لئے ریٹرننگ افسران کا تقرر کردیاگیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آبادکی نشستوں کے لیے ڈی جی ٹریننگ سعید گل، پنجاب اسمبلی کے لیے الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان، سندھ اسمبلی کے لیے الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ ریٹرننگ افسر تعینات کیے گئے ہیں۔
بلوچستان اسمبلی کے لیے الیکشن کمشنر بلوچستان محمد فرید آفریدی اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے لیے الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا شمشاد خان ریٹرننگ افسر ہوں گے ۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 11مارچ کو مدت مکمل ہونے پر 52سینیٹرز ریٹائر ہوجائیں گے۔
خیال رہے کہ سینیٹ الیکشن اپریل کے پہلے ہفتے میں ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  یوم عاشورہ حضرت امام حسین کی شہادت کی یاد تازہ کرتا ہے،صدر مملکت