احسن اقبال

بانی پی ٹی آئی نے معیشت کی اینٹ سے اینٹ بجا دی ہے،احسن اقبال

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ پا کستان کی معیشت جو ورثہ میں ملی ہے کھوکھلی ہو چکی ہے ، بانی پی ٹی آئی نے چار سال میں معیشت کی اینٹ سے اینٹ بجا دی ہے۔
نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قرض پی قرض لینا دانشمندی نہیں، حکومت کی پوری توجہ ہے اگلے دو سالوں میں پیداواری صلاحیت، آمدنی میں اضافہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ معیشت کو نئے سرے سے کھڑا کرنا ہوگا، 7 ہزار ارب ٹیکس وصول ہوتا ہے قرضوں کی ادائیگی کے لیے 7 ہزار 3 سو ارب روپے چاہیے، پورے کا پورا ملک ادھار پہ چل رہا ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جب ملک کی آمدنی میں اضافہ نہیں ہوتا جو بھی سہولت دے گے قرض اٹھا کر دے گے، دانشمندی نہیں کہ قرض پہ قرض لیے جائیں، اگلے دو سالوں میں پیداواری صلاحیت اور آمدنی میں اضافے کی کوشش کرینگے۔

مزید پڑھیں:  پشاور:بی آر ٹی بس روکنے یا کوریڈور بند کرنے پر جرمانہ لگے گا