بلوم برگ

آئی ایم ایف سے مذاکرات میں وزیر خزانہ اورنگزیب کا کردار کلیدی ہوگا،بلوم برگ

ویب ڈیسک: امریکی معاشی جریدے بلوم برگ نے محمد اورنگزیب کی بطور وزیر خزانہ تقرری کو مثبت اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں وزیر خزانہ کا کردار کلیدی ہوگا۔
معاشی جریدے بلوم برگ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے نئے پروگرام سے پہلے محمد اورنگزیب کی تعیناتی مثبت اقدام ہے، سرمایہ کاروں کی دلچسپی پاکستان کے نئے وزیر خزانہ کی تعیناتی میں تھی۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا اصلاحات کے لیے حوالے سے ریکارڈ ہے اور ان کے آنے سے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)سے پیکج ملنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
بلوم برگ کے مطابق ٹیکنو کریٹ کی بطور وزیر خزانہ تعیناتی پاکستان کو درپیش چیلنجز کو حل کرنے میں مددگار ہوگی، آئی ایم ایف سے مذاکرات میں وزیر خزانہ کا کردار کلیدی ہوگا۔
بلوم برگ نے کہا ہے کہ محمد اورنگزیب اصلاحات لانے کیلئے وہ سب کچھ کریں گے جو ضروری ہوگا۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ میں ججز تقرر ی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب