سراج الحق

رمضان کے آغاز پر ہی ملک میں مہنگائی کا طوفان آگیا،سراج الحق

ویب ڈیسک: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا کہ رمضان کے آغاز پر ہی ملک میں مہنگائی کا طوفان آگیا، سبزیوں پھلوں کی قیمتیں آسمانوں کو چھو رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان شروع ہونے کے باوجود اسرائیلی بمباری کا سلسلہ جاری رہا، 58اسلامی ممالک کے حکمران فلسطین میں مسلمانوں کی نسل کشی دیکھ رہے ہیں۔
غزہ میں بارود کی بارش سے بچ جانے والے فاقوں سے مر رہے ہیں، فلسطین میں امدادی سامان کی ترسیل سخت پابندیوں کی زد میں ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ حکومت اشیائے خورونوش کی قیمتیں کم کرنے میں ناکام ہوگئی، یوٹیلیٹی سٹورز 65 فیصد عوام کی پہنچ میں نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں:  نوازشریف کی چوتھی حکومت میں ترقی کا سفر شروع ہوا ہے،مریم نواز