قید رہنے والا نوجوان

بھارت میں کئی سال قید رہنے والا نوجوان وطن واپس پہنچ گیا

ویب ڈیسک: غلطی سے سرحد عبور کرنے والا پاکستانی نوجوان کئی سال بھارتی جیل میں قیدرہنے والا نوجوان وطن واپس پہنچ گیا ۔
31 سالہ شمعون کو بی ایس ایف انڈیا نے منگل کے روز واہگہ بارڈر پر پاکستان رینجرز پنجاب کے حوالے کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شمعون غلطی سے بھارتی سرحد عبور کرگیا تھا جس پر بھارتی بارڈرسیکیورٹی فورس نے اسے گرفتار کرلیا تھا۔
شمعون کا کہنا ہے کہ بی ایس ایف نے اسے دھوکے سے گرفتار کیا تھا، وہ بھارتی سرحد کے اندر واقع ایک مندر میں پوجا کرنے جانا چاہتا تھا جس کے لیے اس نے سرحد عبور کرنے سے پہلے بی ایس ایف کے اہل کاروں سے اجازت لی اور پھر مندر میں گیا لیکن بی ایس ایف والوں نے اسے گرفتار کرلیا۔
شمعون کا تعلق سندھ کے علاقہ تھرپارکر سے ہے، شمعون شادی شدہ اور تین بچوں کا باپ ہے، اس کی بیوی، دوبیٹے اوربیٹی 6 سال سے اس کی راہ دیکھ رہے تھے۔
پاکستانی ہائی کمیشن نیو دہلی کی کوشش سے شمعون کو رہائی نصیب ہوئی اور وہ واپس اپنے وطن پہنچا ہے۔
پاکستانی ہائی کمیشن نے سن 2019 میں قونصل رسائی کے تحت بھارت کی جے پور جیل میں شمعون سے ملاقات کی تھی جس کے بعد اس کی شہریت کی تصدیق اور پھر رہائی کے لیے اقدامات شروع کیے گئے اور بالاخر وہ وطن واپس پہنچ گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں صحت سہولیات سندھ سے ہزار گناہ بہتر ہیں، بیرسٹر ڈاکٹر سیف