وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو اڈیالہ جیل جانے سے روک دیاگیا

ویب ڈیسک: حکومت پنجاب کی جانب سے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو اڈیالہ جیل جانے سے روک دیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے خیبرپختونخوا کے محکمہ داخلہ کو مراسلہ ارسال کیا گیا، جس میں لکھا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل پر ملک دشمنوں کی جانب سے حملوں کے خدشے کے پیش نظر حفاظتی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
خیبرپختونخوا حکومت کے خط کے جواب میں پنجاب حکومت نے تحریری مراسلے میں لکھا کہ سکیورٹی خدشات کے باعث اڈیالہ سمیت مختلف جیلوں میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر عارضی پابندی عائد کی گئی ہے۔
پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورت حال کے باعث وزیراعلی خیبرپختونخوا کا دورہ کسی اور نئی تاریخ تک مخر کیا جائے۔
قبل ازیں خیبرپختونخوا حکومت نے نے وزیراعلی علی امین گنڈاپورکے دورہ اڈیالہ جیل کیلئے 12 مارچ کو پنجاب حکومت کو خط ارسال کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا :تحصیل چیئرمینز اور میئرز کی مراعات دوگنی کرنے کا فیصلہ