بلوچستان، بارشوں سے 9 افراد جاں بحق، مزید بارشوں کا امکان

ویب ڈیسک: صوبہ بلوچستان مِیں حالیہ ہونے والی بارشوں کے حوالے سے پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان میں بارشوں سے 9 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ اس دوران 259 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔
بارش کے حوالے سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہو گئے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بارشوں سے ہونیوالی تباہ کاریوں کے نتیجے میں صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں 259 مکانات مکمل منہدم، 1ہزار 40 مکانوں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ سڑکیں اور پل بھی تباہ ہوئے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں 9، لورالائی میں 7 جبکہ پشین میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ مزید بارشوں کا بھی امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں مزید 39 فلسطینی اسرائیلی بربریت کی بھینٹ چڑھ گئے