فیصل آباد، گیس سلینڈر دھماکے، 3 افراد جاں بحق، 10 زخمی

ویب ڈیسک: فیصل آباد میں دوسرے روز بھی گیس سلینڈر دھماکے ہوئے. ان دھماکوں سے 3 افراد جاں بحق جبکہ مجموعی طور پر 10 افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں گیس سلینڈر سے روز دار دھماکہ ہوا جس سے 2 گھروں کی چھتیں اڑ گئیں۔ دونوں گھروں کے رہائشی ملبے تلے دب گئے جبکہ دھماکہ سے 8 افراد زخمی بھی ہوئے۔
یاد رہے کہ ان زخمیوں میں بیوی اور بچوں سمیت 5 افراد جھلس گئے جبکہ 3 افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہوئے۔
ذرائع کے مطابق سلنڈر دھماکہ اتنا شدید تھا کہ ملحقہ دو گھروں کی چھتیں اڑ گئیں۔
دوسری جانب کوئٹہ ایئرپورٹ روڈ پر گھر میں گیس سلینڈر دھماکے سے 3 افراد جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے۔
واضح رہے گزشتہ روز بھی ملتان، راولپنڈی اور کوئٹہ میں بھی اسی نوعیت کے سلنڈر دھماکے ہوئے جس میں خاتون اوربچے جاں بحق جبکہ درجنوں افراد جھلس کر زخمی ہو گئے تھے۔

مزید پڑھیں:  جج بننے کیلئَے دہری شہریت نااہلیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ