زلزلے کے جھٹکے

پشاورسمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

ویب ڈیسک:پشاور،اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔
خیر پختونخوا کے دارالحومت پشاور کے علاوہ نوشہرہ ،مردان ، سوات ، لوئردیر ، ایبٹ آباد اور مانسہرہ سمیت دیگر اضلاع میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔
مظفرآبادشہر ، ضلع کرم ،ملحقہ علاقوں اور میانوالی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔
زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے،تاہم کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ 8بج کر 24منٹ پر آیا، جس کی5.3تھی اورگہرائی 130کلو میٹر تھی جبکہ مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔

مزید پڑھیں:  آزادی مارچ مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی سمیت کئی رہنما بری