وزیرداخلہ

ڈالر کی سمگلنگ روکنے کیلئے جامع پلان وضع کیا جائے،وزیرداخلہ

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈالر کی ملک سے باہر سمگلنگ کو روکنے کیلئے جامع پلان وضع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہنڈی حوالے کا موثر اقدامات سے سدباب کرنا ہوگا ۔
وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز پہنچ گئے، ڈی جی ایف آئی اے نے وفاقی وزیر داخلہ کا خیر مقدم کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ایف آئی اے کو عالمی معیار کا ادارہ بنانے کیلئے کرپشن کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی ہوگی، ایف آئی اے ملکی سلامتی اور سکیورٹی کا انتہائی اہم ادارہ ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ زیر التوا ترقی کے کیسز کو 30 دن کے اندر نمٹایا جائے، موثر اقدامات کے ذریعے ملک سے جعلی ادویات کی لعنت کا خاتمہ کرنا ہوگا، ایف آئی اے کو بجلی چوری کی روک تھام میں بھی کردار ادا کرنا ہوگا، انسانی سمگلنگ کا انسداد بھی انتہائی اہم ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے یونان کشتی حادثہ کے سلسلے میں کارروائی کی رپورٹ طلب کرلی۔
محسن نقوی نے کہا کہ مختلف ملکوں میں تعینات افسروں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے، ڈالر کی ملک سے باہر سمگلنگ کو روکنے کیلئے جامع پلان وضع کیا جائے، ہنڈی حوالہ کا بھی موثر اقدامات سے سدباب کرنا ہوگا۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ جعلی دستاویزات پر ملک سے روانگی اور آمد کو بھی روکا جائے، انٹرپول کے حوالے سے بہتر کام کیا گیا ہے اس میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے، افسروں کی استعداد کار کو بڑھانا انتہائی ضروری ہے، پولیس سٹیشنوں کی حالت کو بھی بہتر بنانا ہوگا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کو ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کی میزبانی مل گئی