وزیراعظم

پاکستان سی پیک کے دوسرے مرحلے کیلئے تیار ہے،وزیراعظم

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان سی پیک کے دوسرے مرحلے کی طرف بڑھنے کے لیے تیار ہے، بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو غربت کا خاتمہ اور سرمایہ کاری بڑھا رہا ہے۔
چینی خبر رساں ایجنسی شِنہوا کو انٹرویو میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر آگے بڑھیں گے، پاکستان کو چینی ماڈل کی تقلید کرنی چاہیے، یہ ایک عظیم کامیابی کا نمونہ ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ساتھ کام کر رہا ہے، اس کا مقصد سرخ فیتے کا خاتمہ، تاخیری حربوں اور رکاوٹوں کو دور کرنا ہے، پاکستان صنعتی پارکس اور ایکسپورٹ زونز بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، سی پیک کے دوسرے مرحلے کا مقصد تکنیکی ترقی اور زراعت کا فروغ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خصوصی سرمایہ کاری کی سہولت کونسل سرخ فیتے کا خاتمہ کرے گی،یہ منصوبوں میں تاخیر اور دیگر مسائل کو دور کریگی، پاکستان ٹیکسٹائل اور اسٹیل جیسے شعبوں میں چینی مشترکہ منصوبوں کا منتظر ہے، پاکستان، چین مشترکہ ترقی، خوشحالی اور بہتری کی جانب گامزن ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان، چین متحد ہوکر ترقی اور خوشحالی کے مقاصد کو حاصل کریں گے، صدر شی جن پنگ کی پاکستان کے لیے مسلسل حمایت کو دل سے سراہتے ہیں، پاکستان کو چینی جدت کے ماڈل کی تقلید کرنی چاہیے، یہ عظیم کامیابی کا نمونہ ہے، پاکستان اور چین مشترکہ اقدار کو لے کر چلیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان درآمدی ایندھن کی لاگت کم کرنے اور ٹرانسپورٹ سسٹم برقی بنانے پرکام کر رہا ہے، اس مقصد کے لیے پاکستان چین اور دیگر ممالک سیصاف توانائی کی ٹیکنالوجی حاصل کرنیکا منصوبہ رکھتا ہے، چین دوسرا گھر ہے، چین کا دوبارہ دورہ کرنے مل منتظر ہوں۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر کی شہادت پر پاکستان میں سوگ، پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان