آئی ایم ایف دفتر کے باہر احتجاج

پی ٹی آئی کاامریکہ میں آئی ایم ایف دفتر کےباہر احتجاج

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کا امریکا میںآئی ایم ایف دفتر کے باہر احتجاجی احتجاجی مظاہرہ ،قرض کیلئے کڑی شرائط لگانے کا مطالبہ کردیا ۔
پی ٹی آئی کے مظاہرے میں شامل افراد نے آئی ایم ایف سے پاکستان کو قرض دینے سے پہلے کڑی شرائط عائد کرنے، قسط کا اجرا الیکشن نتائج اور دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات سے جوڑنے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی اورافواج پاکستان کے خلاف بینر لگا رکھے تھے۔
ذرائع کے مطابق مظاہرے میں شریک بانی پی ٹی آئی کے قریبی ساتھی شہبازگل کو پارٹی قیادت کی جانب سے مظاہرے کے انعقاد کا ٹاسک دیا گیا تھا ، مظاہرے کیلئے مقامی اور بین الاقوامی این جی اوز کی مدد لی گئی۔
خیال رہے کہ آئی ایم ایف کا وفد اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کے تحت 1.1 ارب ڈالر کی تیسری قسط کے اجرا سے قبل جائزے کیلئے پاکستان میں موجود ہے اور پاکستانی حکام سے مذاکرات جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی میں آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم