لاہور، 4 ہزار 480 ارب روپے کے صوبائِی بجٹ کی منظوری

ویب ڈیسک: پنجاب کی صوبائی کابینہ نے 4 ہزار 480 ارب روپے کے صوبائِی بجٹ کی منظوری دیدی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کے دوسرے اجلاس میں بجٹ کی منظوری دی گئی۔ اس موقع پر صوبائی وزراء اور دیگرموجود تھے۔
صوبائی کابینہ کے دوسرے اجلاس میں پنجاب سیلز ٹیکس سروس ایکٹ میں ترامیم کی منظوری بھی دی گئی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کی صوبائی کابینہ نے ترقیاتی بجٹ کیلئے 655 ارب اور سماجی تحفظ اقدامات کیلئَے 20 ارب روپے کے صوبائِی بجٹ کی منظوری دیدی۔
اس کے علاوہ کابینہ نے اپنے دوسرے اجلاس میں پیش کردہ ضمنی بجٹ میں صحت کیلئے 473 ارب، تعلیم کیلئے 596 ارب جبکہ رمضان پیکیج کے لئے 30ارب روپے کا بجٹ منظور کر لیا۔
بجٹ میں مفت کتب کی فراہمی کے لئے 11 ارب روپے کا تخمینہ بھی لگایا گیا ہے۔ سنٹرل بزنس کے لئے 12.5 ارب، پی کے ایل آئی انڈوومنٹ فنڈ کے لئے 10ارب اور حفظان صحت کے توسیعی پروگرام کے لئے 11.4 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق گندم کے قرضہ کی ادائیگی کے لئے 264 ارب، زراعت پر سبسڈی کے لئے 25.6 ارب رکھنے کی بھی منظوری دی گئی۔

مزید پڑھیں:  جسٹس منیب اختر کل بطور قائم مقام چیف جسٹس حلف اٹھائیں گے