ریٹائرڈ پولیس اہلکار جاں بحق

نوشہرہ میں فائرنگ سے ریٹائرڈ پولیس اہلکار جاں بحق

ویب ڈیسک: نوشہرہ کے علاقہ خیشگی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ریٹائرڈ پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا ۔
جاں بحق اہلکار کی شناخت احسان اللہ کے نام سے ہوئی جبکہ نامعلوم ملزمان واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
لاش کو پوسمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ تفتیش کا آغاز کردیا۔

مزید پڑھیں:  وفاق سے حقوق لینا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے ،ظاہر شاہ طورو