عالمی بینک

عالمی بینک کی پاکستان کیلئے 14کروڑ 97لاکھ ڈالر کی منظوری

ویب ڈیسک: آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے کے بعد دیگر عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے بھی فنڈنگ کی راہ ہموار ، عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 14 کروڑ 97 لاکھ ڈالرز فنانسنگ کی منظوری دیدی۔
عالمی بینک کی جانب سے منظور کی جانے والی 14 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کی رقم دومنصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔
عالمی بینک پاکستان کو ڈیجیٹل اکانومی انہانسمینٹ پراجیکٹ کیلئے7 کروڑ 80 لاکھ ڈالر جبکہ سندھ میں بیراجوں کی حفاظت اور بہتری کیلئے7 کروڑ 17 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا۔
عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کا کہنا ہیکہ سال 2022 میں پاکستان میں تباہ کن سیلاب نے انفرا اسٹرکچر متاثر کیا، بیراجوں کی حفاظت اور مضبوط بنانے کیلئے اقدامات ضروری ہیں، ڈیپ پروگرام کے تحت شہریوں اور مختلف فرمز کو ای سروسز دی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، شجرکاری آلودگی سے بچانے کا اہم ذریعہ ہے، فضل حکیم یوسفزئی