اسد قیصر

ملک کسی کے باپ کا نہیں ،ہم مرضی سے جلسے کریں گے،اسد قیصر

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ مرضی اور طاقت سے فیصلے مسلط کرنے کا وقت گزر گیا،ملک کسی کے باپ کا نہیں ہم مرضی سے جلسے کریں گے۔
اسلام آباد میں تقریب میں خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھاکہ بانی پاکستان کی خواہش تھی یہاں قانون کی حکمرانی ہو گی، آج عملاً آئین معطل ہو چکا ہے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری خواتین جیلوں میں ہیں اور پنجاب میں جلسے کی اجازت نہیں، کوئی سوچتا ہے مرضی کے فیصلے ہم پر مسلط کرے گا وہ بھول میں ہے، وہ وقت گزر گیا جب مرضی اور طاقت سے فیصلے مسلط کیے جاتے تھے، یہ کسی کے باپ کا ملک نہیں ہم مرضی سے جلسے کریں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ 9مئی کی رٹ لگا رکھی ہے، اس پر آزاد جوڈیشل کمیشن بنائیں، کمیشن بنائیں تو پتہ چل جائے گا 9 مئی کے پیچھے محسن نقوی ہے یا کوئی اور۔
اسد قیصر کا کہنا تھاکہ ہم پرامن لوگ ہیں لیکن اس نہج تک نہ لے جا کہ حالات کنٹرول میں نہ رہیں، یاد رکھیں جب تک مینڈیٹ واپس نہ ملا چین سے نہیں بیٹھنے دینگے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمیں افسوس ہے ہماری سرحدوں پر تعلقات ٹھیک نہیں، پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات ٹھیک نہیں افغانستان پر سفارتی کوشش کی جائے، اس ملک کو آئین کے مطابق چلائیں۔

مزید پڑھیں:  عدالت کا امیر مقام اور ڈاکٹر عباد اللہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم