آصفہ بھٹو

ضمنی انتخابات: آصفہ بھٹو کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کا امکان

ویب ڈیسک: صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی اور خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کے ضمنی انتخابات میں بلا مقابلہ منتخب ہونے کا امکان روشن ہو گیا ہے ۔
قومی اسمبلی کے حلقے این اے 207 کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سردار شیر محمد رند، میر بہاول خان رند اور غلام مصطفی رند سمیت آٹھ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔
پی ٹی آئی رہنمائوں کی جانب سے اس سلسلے میں الیکشن ٹریبونل اور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصل کیا گیا ہے ایسے میں حلقے سے امیدوار آصفہ بھٹو کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کے امکانات روشن ہیں۔
خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 207 نواب شاہ ون پر عام انتخابات میں آصف علی زرداری پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے۔ تاہم صدرِ مملکت منتخب ہونے کے بعد انہوں نے یہ نشست چھوڑ دی تھی جس پر21 اپریل کو ضمنی انتخابات کرائے جائیں گے۔
قومی اسمبلی کی اس نشست پر آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر کاغذات نامزدگی داخل کرائے ہیں۔

مزید پڑھیں:  عوام پربجلی گرا دی گئی،یونٹ مزید 1 روپے 47 پیسے مہنگا