اجازت نہ مل سکی

پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نہ مل سکی

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں 30مارچ کو جلسہ کرنے کے لئے اجازت نہ مل سکی ۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے ریجنل صدر پی ٹی آئی عامر مسعود مغل کی درخواست مسترد کر دی گئی۔
ضلعی انتظامیہ نے واضح کر دیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ڈی چوک سمیت کسی بھی جگہ جلسے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پر ڈی سی اسلام آباد کو فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر درخواست مسترد کی۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مسعود مغل نے 30 مارچ کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب کے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان