اقتصادی رابطہ کمیٹی

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی دوبارہ تشکیل،وزیر خزانہ چیئرمین مقرر

ویب ڈیسک: وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی دوبارہ تشکیل کردی گئی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ای سی سی کے چیئرمین وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب ہوں گے جبکہ وزیرِ اقتصادی امور، وزیرِ تجارت، وزیرِ توانائی ، وزیرِ پیٹرولیم اور وزیرِ پلاننگ کمیٹی کے رکن ہوں گے۔
واضح رہے کہ 22 مارچ کو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ای سی سی سمیت 6 اہم کابینہ کمیٹیاں تشکیل دی تھیں،اقتصادی رابطہ کمیٹی 7 ارکان پر مشتمل تھی۔
ای سی سی کے ارکان میں خزانہ، تجارت، توانائی ، صنعت و پیداوار اور نجکاری کے وفاقی وزرا کو شامل کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کا پنجاب کے کاشت کاروں سے گندم خریداری کا آغاز