وزیراعظم

پاکستان اور سعودی عرب ہمیشہ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے،وزیراعظم

ویب ڈیسک: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب برادر اسلامی ملک ،ہر محاذ پر ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سعودی وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز یومِ پاکستان پریڈ کے مہمانِ خصوصی تھے، ان سے ملاقات اور تبادلہ خیال کر کے خوشی ہوئی۔
انہوں نے شہزادہ خالد بن سلمان کو ملک کا سب سے بڑا سول ایوارڈ نشانِ پاکستان حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی۔
وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کیلئے نیک خواہشات پہنچائیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کا پنجاب کے کاشت کاروں سے گندم خریداری کا آغاز