عسکری اعزاز

فوجی افسران کو اعلیٰ ترین عسکری اعزاز ‘ہلال امتیاز ‘عطا

ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری نے فوجی افسران کو اعلی ترین ملٹری اعزاز ہلال امتیاز عطا کئے ۔
تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں اعلی ترین ملٹری اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی،صدر مملکت آصف علی زرداری نے افسران کو اعزازات عطا کئے ۔
تقریب میں 41ہلال امتیاز(ملٹری)کے اعزازات دیے گئے،کیپٹن عبدالولی شہید کے لیے ستارہ بسالت کا اعزاز ان کے والد نے وصول کیا، لیفٹیننٹ جنرل محسن قریشی اور ایئرمارشل عبدالمعید خان کو ہلال امتیازعسکری دیا گیا
ایئر مارشل طارق ضیا اور ایئر مارشل غلام عباس گھمن کو بھی ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔
میجر جنرل شعیب احمد، میجر جنرل نصیر احمد کو ہلال امتیاز , ریئر ایڈمرل حبیب الرحمن، میجر جنرل شازیہ نثار، میجر جنرل اعجاز غنی، میجر جنرل ندیم احمد رانا، میجر جنرل وسیم احمد خان، میجر جنرل ارشد نسیم، ریئر ایڈمرل سید احمد سلمان، میجر جنرل ارشد محمود، میجرجنرل عاطف منشا، میجرجنرل جاوید دوست چانڈیو، میجر جنرل محمد عرفان، میجر جنرل آصف حسین، میجر جنرل شہریار پرویز بٹ، ایئروائس مارشل ظفر اسلام کو ہلال امتیاز (ملٹری)عطا کیا گیا۔
اس کے علاوہ میجر جنرل عمران اللہ، ریئرایڈمرل جواد علی، ریئرایڈمرل عبدالمنیب، ریئر ایڈمرل فیصل امین، میجر جنرل محمد رضا، میجر جنرل اسحق خٹک، میجرجنرل چوہدری عامر اجمل، میجر جنرل جواد احمد قاضی، میجر جنرل احمد بلال، میجر جنرل افتخار حسین چوہدری، میجر جنرل احسان علی اور میجر جنرل کامران نذیر ملک کو بھی ہلال امتیاز(ملٹری)دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈا پورکالوڈ شیڈنگ کم کرنےکیلئےوفاق کو15دن کاالٹی میٹم