احسن اقبال

پی ٹی آئی حکومت معیشت کا کباڑہ کرکے گئی ہے،احسن اقبال

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 4سالوں میں بانی پی ٹی آئی کی حکومت پاکستان کی معیشت کا کباڑہ کرکے گئی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے ماہ رمضان میں عوام کے لئے ساڑھے 12ارب روپے کی سبسڈی دی ہے، آٹا، گھی، چینی اور دوسری اشیا وافر مقدار میں یوٹیلیٹی سٹور پر موجود ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو معاشی چیلنج کا سامنا ہے، پورے ملک کا کاروبار ادھار پر چل رہا ہے، وفاقی حکومت کو ٹیکس کی صورت میں جو ریونیو ملتا ہے اس میں 1 ہزار ارب مزید قرضہ لیکر قرضہ ادا کیا جاتا ہے، یہ ایک پھندا ہے جس میں ہم پھنسے ہوئے ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ 4 سالوں میں بانی پی ٹی آئی کی حکومت پاکستان کی معیشت کا کباڑہ کرکے گئی ہے، آج اس کے شکنجے میں پوری قوم آئی ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی جب یہ تباہی کر رہا تھا تو ہم اپوزیشن کے پلیٹ فارم سے چیخ چیخ کر کہہ رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کی قیمت کئی سال قوم کو ادا کرنا پڑے گی، 2 سالوں میں اصلاحات کے جب نتائج آئیں گے ملک کی معیشت دوبارہ اپنے پاں پو کھڑا ہوگی، حکومت کے خزانے میں پیسے آئیں گے تو ہم سبسڈی دینے کے قابل ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان ایشین والی بال کا چمپئن بن گیا