وزیر صحت خیبر پختونخوا

وزیر صحت خیبر پختونخوا کا خسرے کی وبائی صورتحال کا نوٹس،رپورٹ طلب

ویب ڈیسک: وزیر صحت خیبر پختونخوا سید قاسم علی شاہ نے صوبے میں خسرے کی وبائی صورتحال کا نوٹس لے لیا،ڈائریکٹر ای پی آئی سے رپورٹ طلب کرلی ۔
اس حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت سیدقاسم علی شاہ کا کہنا تھا کہ خسرہ ہمارے معاشرے میں وبا کی صورتحال اختیار کرچکا ہےْ عوام اپنے بچوں کو جلد سے جلد ایم آر ویکسین لگوالیں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائینگے تاکہ خسرہ کو کنٹرول کیا جاسکے۔
انہوں نے ایم ٹی آئیز میں آئسولیشن وارڈز جلد سے جلد قائم کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ خسرہ سے بچنے کیلئے ویکسین سنٹرز کے اوقات کار بڑھانا ہونگے ۔
وزیر صحت نے ویکسینیٹرز ایم ایس کے ڈسپوزل سے ہٹاکر ڈی ایچ او کے ماتحت کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے فوری پراونشل آوٹ بریک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت بھی کردی ۔
ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر عارف نے وزیر صحت کو خسرہ بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ برڈ ڈوز انیشیٹیو کے تحت ہسپتالوں میں لیبر روم کیساتھ ہی ویکسین سنٹر قائم کئے گئے،24گھنٹے کھلے ان سنٹرز میں پچھلے دو سال کے اندر ایک لاکھ سے زائد نومولود بچے ویکسینیٹ ہوچکے ہیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبہ میں خسرہ کے 3889 مشتبہ جبکہ 1445 مصدقہ کیسز رجسٹرڈ ،اب تک ہونے والے 22 اموات میں سے 13 میں خسرے کی تصدیق ہوچکی ہے ۔
ڈائریکٹر ای پی آئی کے مطابق دو سے پانچ سال کے عمر کے بچے سب سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں خسرے کو کنٹرول کرنے کیلئے صوبے کے 24 اضلاع کے 118 یونین کونسلز میں آوٹ بریک رسپانس جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر شہادت، امام رضا علیہ السلام کے روضہ پر سیاہ پرچم لہرا دیا گیا