بائیڈن کے خط کا جواب

امریکہ کیساتھ تعلقات کواہمیت دیتے ہیں،وزیراعظم کابائیڈن کےخط کاجواب

ویب ڈیسک: وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر جوبائیڈن کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتا ہے ۔
خط میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک توانائی، موسمیاتی تبدیلی، زراعت، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں اہم اقدامات پر مل کر کام کررہے ہیں۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے مابین توانائی کے شعبے اور گرین الائینس اقدام میں تعاون خوش آئند ہے۔
پاکستان امریکا کے ساتھ عالمی امن و سلامتی اور خطے کی ترقی و خوشحالی کے مشترکہ ہدف کے حصول کیلئے کام کرنے کا خواہاں ہے۔

مزید پڑھیں:  نیب ترامیم کیس:عمران خان کوبذریعہ ویڈیولنک پیش ہونےکی اجازت